Discover

Topics

Tafseer ul Quran - Hafiz Abdus Salam Bhutvi

Tafseer ul Quran - Hafiz Abdus Salam Bhutvi APK

Tafseer ul Quran - Hafiz Abdus Salam Bhutvi APK

5.03.20 FreeNaeem-ur-Rehman Shah ⇣ Download APK (21.33 MB)

Application of Tafseer ul Quran Al Kareem By Hafiz Abdus Salam Bhutvi official.

What's Tafseer ul Quran - Hafiz Abdus Salam Bhutvi APK?

Tafseer ul Quran - Hafiz Abdus Salam Bhutvi is a app for Android, It's developed by Naeem-ur-Rehman Shah author.
First released on google play in 4 years ago and latest version released in 4 years ago.
This app has 22.7K download times on Google play and rated as 4.86 stars with 286 rated times.
This product is an app in Education category. More infomartion of Tafseer ul Quran - Hafiz Abdus Salam Bhutvi on google play
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ و صحبہ اجمعین، امابعد
بندے پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اتنی ہیں کہ انہیں کوئی شمار نہیں کر سکتا خود اس نے فرمایا: وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَۃَ اللہِ لَا تُحْصُوْھَا اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ کَفَّار ان میں سے ایک بہت ہی بڑی نعمت جو اس نے اپنے ایک عاجز بندے عبدالسلام پر کی قرآن مجید کے معانی کے اردو ترجمے اور تفسیر القرآن الکریم کے نام سے اس کی تفسیر لکھنے کی توفیق ہے۔ واللہ! میرے خواب و خیال میں بھی نہ تھا کہ مجھے اتنے عظیم کام کی سعادت حاصل ہو گی نہ ہی یہ اندازہ تھا کہ اہل علم اور عوام اتنے شوق اور خوشی سے اس کا خیر مقدم کریں گے چنانچہ تھوڑی ہی مدت میں دار الاندلس سے اس کے بیسیوں ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں اور شائع ہو رہے ہیں کتاب و سنت ڈاٹ کام نے اس کا PDF ایڈیشن نیٹ پر چڑھا دیا ہے ایزی قرآن و حدیث والوں نے اس کی ایپ تیار کر کے گوگل پر اپلوڈ کر دی ہے جس میں سرچ کی سہولت بھی ہے دو اور اداروں نے بھی یہ کام سر انجام دیا ہے یہ سب پلے اسٹور پر بھی دستیاب ہیں مگر ان تینوں میں کمپوزنگ کی بہت سی خوفناک غلطیاں ہیں جن سےمطلب بالکل ہی غلط ہو جاتا ہے اس لیے سعودی عرب سے ہمارے ایک محترم بھائی کے اصرار پر اس کا صحیح ورژن تیار کیا گیا ہے چنانچہ میری نگرانی میں عزیز م حافظ ندیم شمس اور نعیم الرحمن شاہ نے نہایت خوبصورت اندار میں نئے سرے سے اہتمام کر کے موبائل ایپ تیار کر دی ہے جس کی تصحیح محترم بھائی اشتیاق اصغرصاحب اور ان کی ٹیم نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ کی ہے یہ ایپ پلے اسٹور میں بھی دستیاب ہے اور ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد نیٹ آن کرنے کے بغیر بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ ان بھائیوں نے صرف ترجمہ کی الگ ایپ بھی تیار کر کے پلے اسٹور پر اپلوڈ کر دی ہے احباب اسے بھی وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ میں نے ترجمے اور تفسیر کے منھج اور اس میں خاص طور پر ملحوظ چیزوں کا مفصل ذکر ترجمے اور تفسیر کے مقدموں میں کر دیا ہے۔ اپنی طرف سے کوئی الگ تعارف لکھنے کی بجائے میں نے اپنے عہد کے چند شیوخ الحدیث و التفسیر کے تبصرے نقل کر دینا کافی سمجھا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو میرے لیے، میرے احباب اور بزرگوں کے لیے اور سب مسلمانوں کے لیے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے، آمین۔
عبدالسلام بن محمد بُھٹوی
٥ ذوالحجہ، ١٤٤٠ھ
Keywords : Tafseer , Tafseer al quran al kareem , Tafseer Bhutvi , Hafiz , Abdus salam bhutvi , tafseer quran in urdu , offline , tafseer quran in urdu offline , تفسیر , حافظ عبدالسلام , بھٹوی , tafsser hafiz abdul salam bhutvi