Discover

Topics

Jamia Banuri Town

Jamia Banuri Town APK

Jamia Banuri Town APK

3.0.1 FreeBanuri ⇣ Download APK (10.46 MB)

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

What's Jamia Banuri Town APK?

Jamia Banuri Town is a app for Android, It's developed by Banuri author.
First released on google play in 5 years ago and latest version released in 8 months ago.
This app has 40.8K download times on Google play and rated as 4.88 stars with 1,230 rated times.
This product is an app in Education category. More infomartion of Jamia Banuri Town on google play
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کی موبائل ایپ

حضرت بنوری رحمہ اللہ کا تعارف
حضرت کے علمی و تحقیقی مقالات اور حضرت کے خاص نمبر کی تصیلات۔

تعارف
جامعہ کا نظم، اس کے شعبہ جات، جامعہ کی شاخیں ، نظام تعلیم، نصاب تعلیم اور دیگر چیزوں کی معلومات۔

مقالات
جامعہ کے رسالہ ماہنامہ بینات میں شائع ہونے والے مختلف علمی و تحقیقی مضامین۔

مسنون دعاء
اوراد ووظائف، مسنون دعائیں اور معمولات یومیہ۔

اوقات نماز
یومیہ نماز کے اوقات جس میں پوری دنیا کے کسی بھی ملک اور شہر کا وقت منتخب کرکے نماز کے اوقات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ماہنامہ بینات
جامعہ سے شائع ہونے والا ماہنامہ رسالہ ، اس ایپ میں آپ ہر نئے شائع ہونے والے شمارے کا پیغام، اس کی پی ڈی ایف فائل اس میں موجود مضامین ان کو شیئر کرنے کا اختیار اور ہر سال میں شایع ہونے والے شماروں کا جائزہ دیکھ سکتے ہیں۔

شرعی مسائل
صارفین کی سہولت کا سب سے اہم شعبہ جس میں آپ اس ایپ کے ذریعے سے شرعی مسائل کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ایپ میں آپ کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ آپ اپنا سوال ہمیں ایپ سے ہی ارسال کرسکتے ہیں اسی طرح بعض اوقات سوال تحقیق طلب ہونے کی صورت میں جواب میں تاخیر ہوتی ہے ایپ میں آپ کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ آپ کو اس سوال پر اب تک کیا کا م ہوا ہے وہ نظر آرہا ہوگا اور جب جواب مل جائیگا تو وہ آپ کے ڈیش بورڈ میں ظاہر ہوجائے گا اسی طرح اگر آپ لاگ ان ہیں تو آپ کسی بھی سوال کو بک مارک کرسکتے ہیں اور ترتیبات میں جاکر نیا سوال اور نیا شمارہ پبلش ہونے کی نوٹیفیکشن موبائل پر حاصل کرسکتے ہیں۔

کتابیں
عوام کی رہنمائی کے لیے چند منتخب اور مستند کتابوں کا ذخیرہ۔

اسلامی نام
بچوں کے منتخب اسلامی ناموں میں راہنمائی کے لیے ایک سعی، انشاء اللہ اس پر کام جاری ہے جس میں منتخب اسماء کا بہتریں ذخیرہ دستیاب ہوگا۔

برائے سرپرست
اگر آپ جامعہ میں زیر تعلیم کسی بھی طالب علم کے والد یا سرپرست ہیں تو ایپ میں آپ کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ آپ طالب علم کی جامعہ کی کمپیوٹر آئی ڈی اور طالب علم کے والد اور سرپرست کے شناختی کارڈ نمبر درج کر کے لاگ ان کریں اور طالب علم کے کوائف، اس کی حاضری کی نوعیت ، جامعہ میں اس طالب علم نے جتنے امتحانات دیے ہیں ان کے نتائج ، طالب علم کی شکایات اور اس کی تعریفات کی تمام تفصیل دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ سہولت صرف طالب علموں کے لیے ہے جو سن1433ھ یا اس کے بعد سے جامعہ میں زیر تعلیم ہیں کیونکہ اس سے پہلے کہ طلباء کا ریکارڈ ابھی موجودہ نظام کا حصہ نہیں بن سکا ہے۔

رابطہ
جامعہ کے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنی ہو یا آپ حضرات کی کوئی رائے ہو ایپ میں مزید بہتری کے لیے تو اس رابطہ کے لنک کو استعمال کریں انشاء اللہ جلد آپ کو جواب دینے کی کوشش کی جائیگی۔